کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
150 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
آسٹریلیا میں حزب مخالف کی لیبر پارٹی نے اتوار کو اپنی شکست تسلیم کر لی اور وزیراعظم میلکم ٹرنبل کا حکومتی اتحاد گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہو گیا ہے، لیکن اس کا سرکاری طور پر اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
لیبر پارٹی کے رہنما بل شورٹن کا کہنا تھا کہ انھیں یقین تھا کہ وزیراعظم اور ان کی اتحادی حکومت اقتدار میں رہنے کے لیے درکار نشستیں حاصل کر لیں
گے۔
شورٹن نے بتایا کہ انھوں نے ٹرنبل کو فون کر کے مبارکباد بھی دی ہے۔
تاحال انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
150 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
آسٹریلیا میں ہر اہل ووٹر کے لیے ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔ حالیہ انتخابات میں بھی لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے ووٹ دیا۔
اس مرتبہ کئی چھوٹی جماعتیں بھی انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں جن میں گرینز پارٹی کے علاوہ کئی دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں۔
برطانیہ کی طرف سے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے فیصلے سے بھی آسٹریلیا میں اضطراب پایا جاتا ہے اور یہاں کے سیاسی رہنماوں نے اقتصادی تحفظ کو انتخابات میں اپنا موضوع بنایا۔